ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پیش نظر روس میں بڑھائی گئی سیکورٹی 

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پیش نظر روس میں بڑھائی گئی سیکورٹی 

Sat, 09 Jun 2018 12:14:11    S.O. News Service

ماسکو،8؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روس نے کہا کہ اگلے ہفتے ماسکو میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور وہ کسی بھی طرح کی دھمکی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ایف ایس بی گھریلو سیکورٹی سروس میں سیکورٹی آپریشنل سربراہ الیک جیئی لاورشچیو نے کہاکہ 'چاک چوبند سلامتی سسٹم کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس طرح کے ٹورنامنٹ میں ہمارے تجربے کی بنیاد پر یہ انتظام کیا گیا ہیاور اس کے ساتھ ہی ہم نے بین الاقوامی تجربات کا بھی مطالعہ کیاہے۔ورلڈ کپ کے لیے کم از کم 600,000 بین الاقوامی ناظرین کے روس پہنچنے کی توقع ہے جس کے میچ 14 جون سے شروع ہوکر 15 جولائی تک 11 شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔ روس نے سوچی میں 2014 سرمائی اولمپکس کی میزبانی کی تھی جو بغیر کسی پریشانی کے منعقد ہوا۔


Share: